جگتیال میں کانگریس کی موٹر سیکل ریالی ، ایم ایل سی جیون ریڈی کی مخاطبت
جگتیال۔ 03 جون ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال کانگریس پارٹی سینئر قاید و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کی قیادت میں آج 2 جون کو تلنگانہ کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر ٹی پی سی سی کی اپیل پر اندرابھون سے موٹر سیکل ریالی نکالی گئی جو تحصیل چوراہ پہنچ کر امبیڈکر کے مجسمہ کو گلہاے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہتلنگانہ ریاست کے قیام کے لئے کانگریس پارٹی کی قربانی کی پرواہ کیے بغیر یو پی اے چیرمین سونیا گاندھی نے تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لانے پر اُن سے اظہار تشکر کیا ۔ جس مقصد کیلئے تلنگانہ ریاست کو جدوجہد سے حاصل کیے آج اُسی تلنگانہ ریاست کے تحفظ اور اسکی بقا اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے دوبارہ بلا مذہب و ملت ہر ایک کو متحد ہونے اور جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس دولتمند ریاست کو مقروض کردیا اور حکومت نے سرکاری محکمہ جات کو اپنی اپنی تنخواہیں جمع کرلینے کی چھوٹ دے دی ہے ۔ پولیس کو گاڑیوں کی تلاشی سے ، ریونیو کو رجسٹریشن سے ، ٹرانسپورٹ کو وہیکل چیکنگ سے ، عدالت کو پینالٹی کی وصولی سے اور دیگر شعبہ جات کو اُن کی تنخواہیں خود ہی حاصل کرلینے کے لئے کھلی چھوٹ دیدی گئی ۔ حکومت آخر ریاست کو کس سمت لے جارہی ہے ۔ جگتیال میں کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ریالی کو آزاد خیالوں سے سیاسی و مذہبی عوامی حقوق کیلئے انتباہ کے طور پر لینے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کے 9 سالوں میں ریاست میں اگر کسی شعبہ میں ترقی ہوئی ہے تو صرف شراب میں ہوئی ہے جو پورے ملک میں 9000ہزار کروڑ کی آمدنی 26000 کروڑ تک پہنچ گئی ۔