حیدرآباد ۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں گزشتہ دو دن سے ہلکی اور شدید بارش کا وقفہ وقفہ سے سلسلہ جاری ہے۔ چہارشنبہ کی رات دیر گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں ندیم کالونی ٹولی چوکی اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پانی کے زبردست بہاؤ کے نتیجہ میں موسی پراجکٹ کے 4 دروازے کھولے گئے جس کی سطح 642.5 فیٹ تک پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔