4.31 لاکھ ساڑیاں اضلاع کو پہنچ گئی، مزید تقریباً 4 لاکھ ساڑیاں اکٹوبر کے اواخر تک پہنچ جائیں گی
حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں اور آج سے ساڑیوں کی تقسیم کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ 18 سال عمر مکمل کرنے اور فوڈ سیکوریٹی کارڈ رکھنے والی تمام خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔ آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ 2017ء سے گذشتہ سال تک ریاست میں 3.90 کروڑ ساڑیاں خواتین میں تقسیم کی گئی ہیں۔ جاریہ سال 30 نئے ڈیزائن اور 20 مختلف رنگوں کے ساتھ جملہ 810 اقسام کی ساڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے بافندوں کو روزگار فراہم کرنے اور خواتین کو تہوار کا تحفہ پیش کرنے کیلئے بتکماں ساڑیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے سفید راشن کارڈ رکھنے والی تمام خواتین جن کی عمر 18 سال مکمل ہوچکی ہے، ان پر بتکماں ساڑیاں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر اضلاع منڈل اور دیہاتوں پر سختی سے عمل آوری ہورہی ہے۔ اضلاع کلکٹرس اس کی نگرانی کررہے ہیں۔ وزراء اور عوامی منتخب نمائندے ساڑیوں کی تقسیم پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست بھر میں 7,28,154 لاکھ خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک 4,31,000 ساڑیاں اضلاع اور میونسپلٹیز اور شہروں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔ جاریہ ماہ 29 اکٹوبر تک ماباقی 3,96,880 لاکھ ساڑیاں روانہ کردی جائیں گی۔ ن