ریاست میں برقی کی طلب میںبتدریج اضافہ

   

بلاوقفہ سربراہی کو یقینی بنانے ڈسکامس کی جانب سے اقدامات
حیدرآباد 9 جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ برقی کی جانب سے ریاست میں برقی کی طلب میں اضافہ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہں۔ 9 جنوری کو برقی کی طلب 11,554 میگا واٹ تک پہونچ گئی جو جنوری 2021 میں 11,500 میگاوات تھی ۔ زرعی اور گھریلو شعبہ میں برقی کی طلب میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی جانب سے بلاوقفہ سربراہی کو یقینی بنانے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست میںقابل کاشت اراضی میںاضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ گھریلو صارفین میں برقی کا استعمال بڑھا ہے ۔ برقی آلات و مشین استعمال ہو رہے ہیں اور کورونا کی وجہ سے گھر سے کام کرنے کی وجہ سے بھی گھریلو طلب بڑھی ہے ۔ یکم جنوری 2022 کو برقی کی طلب 11,240 میگاواٹ تھی جو 9 جنوری کو بڑھ کر 11,554 ہوگئی ۔ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈسکامس کو امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں برقی کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ اگر طلب میں16,000 میگاواٹ تک بھی اضافہ ہوتا ہے تب بھی ڈسکامس اس سے نمٹنے کے موقف میں ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔