سب سے زیادہ ماہ مارچ میں 985 کروڑ اور سب سے کم فروری میں 150 کروڑ روپئے کی شراب فروخت
حیدرآباد :۔ ریاست میں شراب کی فروخت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ شراب پینے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ جاریہ سال یکم جنوری سے 30 دسمبر تک ریاست میں 2746 کروڑ روپئے شراب کی تجارت ہوئی ہے ۔ ریاست میں شراب کی دوکانات سے ماہانہ 150 تا 180 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ جاریہ سال 22 مارچ سے 5 مئی تک ریاست میں کورونا بحران کی وجہ سے شراب کی دوکانات بند تھی ۔ جیسے ہی شراب فروخت کرنے کی اجازت ملی اس کے بعد ریکارڈ تعداد میں شراب فروخت ہوئی۔ جنوری میں 152 کروڑ ، فروری میں 150 کروڑ ، مارچ میں 985 کروڑ ، مئی میں 168 کروڑ ، جون میں 199 کروڑ ، جولائی میں 211 کروڑ ، اگست میں 183 کروڑ ستمبر میں 170 کروڑ ، اکٹوبر میں 186 کروڑ ، نومبر میں 163 کروڑ اور دسمبر میں 179 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ محکمہ اکسائز کے عہدیداروں کی جانب سے بیلٹ شاپس کے ذریعہ فروخت ہونے والی شراب کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں ۔ مگر اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں جوں کا توں شراب فروخت ہورہی ہے ۔ شراب پینے کے شوقین لوگوں نے کورونا کے دوران بھی پینا نہیں چھوڑا ہے ۔ سب سے زیادہ ماہ مارچ میں 985 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے اور سب سے کم ماہ فروری میں 150 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ہے ۔ جس طرح شراب کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے اس طرح حکومت کی آمدنی بھی بڑھ رہی ہے ۔ گذشتہ سال 1611 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی تھی ۔۔
