ریاست میں شدید بارش کا سلسلہ تھما ‘ موسمی صورتحال میں بہتری

   

حیدرآباد28 اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں گذشتہ 48 گھنٹوں سے جاری خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تلنگانہ میں بند ہونے لگا ہے کیونکہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر اب تلنگانہ سے مہاراشٹرامنتقل ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن اضلاع میں بارشوں میں کمی ہوگی جبکہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں کئی اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات اور خانگی ماہرین نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا لیکن موسلادھار بارشوں کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ خانگی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں بارش کا امکان ہے ان کیلئے آرینج الرٹ جاری کیاگیا جبکہ بیشتر اضلاع بشمول حیدرآباد وسکندرآباد و رنگاریڈی اور ملکاجگری ۔ میڑچل کیلئے زرد الرٹ جاری کیاگیا ۔ محکمہ کے مطابق دونوں شہروں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی بارشوں کے امکانات ہیں لیکن موسلادھار بارش نہیں ہوگی بلکہ ہلکی بوندا باندی ہوگی۔3