ریاست میں مختلف شعبہ جات کو کھول دینے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر کابینہ اجلاس سے خطاب

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراؤ نے آج ریاست میں کورونا کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر میں کوویڈ۔19 کے سب سے زیادہ واقعات پرانا شہر کے چار مینار، ملک پیٹ، کاروان اور ایل بی نگر میں سامنے آئے ہیں۔ 17 مئی کے بعد مرکز کی مشورہ کے بعد ان علاقہ جات میں نرمی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرکز کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں حیدرآباد ریڈ زون میں بتایا گیا ہے۔ کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کو سہولت پہنچانے کی خاطر مختلف شعبہ جات کو کھولنے کی اجازت دی ہے ان میں اے سی شعبہ، آٹوموبائیل شورومس، آر ٹی اے شعبہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ شعبے 16 مارچ سے کام کرنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر شہر میں بستی دواخانوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔