ریاست میں مزید تین دن بارش، 5 اضلاع کیلئے آرینج الرٹ

   

حیدرآباد اور مضافات کے علاوہ اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری۔ شہر میں ٹریفک مسائل
حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست کے مختلف مقامات پر گذشتہ تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید آئندہ تین دن تک بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے اضلاع نلگنڈہ، سوریا پیٹ، یادادری بھونگیر، سنگاریڈی اور میدک میں شدید ترین بارش کا انتباہ دیتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کردیا۔ اس کے علاوہ اضلاع کمرم بھیم آصف آباد، منچریال ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ ، بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں ، سدی پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری ، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگو لامبا گدوال میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاع دی ہے۔ اس کے علاوہ چند اضلاع میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم اکٹوبر کو اضلاع رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگو لامبا گدوال میں کہیں زیادہ کہیں کم بارش اور ساتھ ہی 2اکٹوبر کو چند اضلاع میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گذشتہ دو تین دن سے حیدرآباد اور مضافات کے مختلف مقامات پر اچانک موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے کئی مقامات پر سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔ کچھ مصروف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہوگئی اور نشیبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے جس کے باعث عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ مضافات کے ایسے کئی مقامات ہیں جہاں پر گھٹنوں برابر پانی گھروں کے اطراف و اکناف جمع ہوا ہے جس کے سبب مقامی عوام کافی مشکلات سے دوچار ہیں۔ کچھ مقامات پر مسلسل تین دن کی بارش کی وجہ سے اب بھی پانی بھرا ہوا ہے اور عوام کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جی ایچ ایم سی اور مقامی میونسپلٹیز کو شکایت کرنے کے باوجود پانی کی نکاسی کیلئے کوئی مناسب انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں جس سے سیاستدانوں اور منتخبہ عوامی نمائندوں پر عوام ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ ن