ریاست میں ٹیچرس کے تبادلوں کی راہ ہموار ‘ جی اوز کو قانونی حیثیت

   

ہائیکورٹ کا حکم التواء برخواست ہونے کی امید تنظیموں کا وزیرتعلیم سے اظہارتشکر
حیدرآباد ۔5 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میںکے سی آر حکومت نے ٹیچرس کے تبادلوں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی سمت ایک اہم قدم آگے بڑھایا ہے۔ اسمبلی میں جی او نمبر 5 اور 9 کو قانونی حیثیت فراہم کرد ی گئی ہے۔ جاریہ سال کی ابتداء میں ٹیچرس کے تبادلوں کیلئے کے سی آر حکومت نے ہری جھنڈی دکھائی تھی اور رہنماخطوط جاری کرکے 25 جنوری اور 5 نومبر کو جی اوز جاری کئے گئے۔ چند ترامیم کے ساتھ 7 فبروری اور 9 جنوری کو جی او جاری کئے گئے۔ پھر شیڈول جاری کیا گیا اور آن لائن درخواستیں قبول کی گئیں ۔ 79 ہزار ٹیچرس نے درخواستیں داخل کی۔ تاہم تبادلوں سے عین قبل چند افراد نے جی اوز کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرکے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی تھی جس کی وجہ سے گذشتہ 7 ماہ سے تبادلوں کا عمل روکا ہوا ہے۔ حکومت نے عدالتی کشاکش کی بجائے جی اوز کو قانونی حیثیت فراہم کی اور توقع کی جارہی ہیکہ حکومت کے اس فیصلے سے ہائیکورٹ کا حکم التوا برخاست ہوجائیگا اور تبادلوں کیلئے راہ ہموار ہوجائے گی۔ محکمہ تعلیم ہائیکورٹ سے ہری جھنڈی ملنے پر دوبارہ درخواستیں قبول کرنے پر غور کررہے ہیں۔ ٹیچرس تنظیموں نے جی اوز 5 اور 9 کو قانونی حیثیت فراہم کرنے پر اسمبلی میں وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا ۔ ن