حیدرآباد : /8 اگست (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں مزید 5 سرکاری ڈگری کالجس قائم کرنے احکام جاری کئے ہیں ۔ کاماریڈی کے مدنور ، بھدرادری کتہ گوڑم کے اشوا راؤ پیٹ عادل آباد کے اچندو ‘ رنگاریڈی کے آمنگل ‘ سرسلہ کے یلاریڈی پیٹ کیلئے نئے ڈگری کالجس منظور کئے گئے ۔ گزشتہ تین سال میں حکومت نے نئے 15 ڈگری کالجس کو منظوری دی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال 2023-24 ء ان کالجس میں کلاسیس کا آغاز کیا جائے گا ۔ ایک ڈگری کالج کیلئے 240 نشستوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ ان کالجس میں پوری طرح انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جائے گی ۔ ان کالجس میں سوائے یلاریڈی پیٹ کے ماباقی کالجس کو دوست کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔ دوست کے ذریعہ خصوصی مرحلے کے داخلے دیئے جائیں گے ۔ ان 5 ڈگری کالجس کی منظوری کے بعد ریاست میں گورنمنٹ ڈگری کالجس کی تعداد بڑھ کر 36 تک پہنچ گئی ہے ۔ ن
