تلنگانہ سے سوتیلے سلوک کو برداشت نہ کرنے کا کے ٹی آر نے انتباہ دیا
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے مرکزی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچم پلی ، گدوال ، نارائن پیٹ ، دوباک میں پاور لوم کلسٹرس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر مرکزی وزیر ہینڈلوم اور مرکزی وزیر فینانس کو یادداشت پیش کرنے کے باوجود کوئی ردعمل کا اظہار نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کلسٹرس کے قیام سے ترقی ہوگی ۔ سرسلہ میں مقامی اداروں کے کونسل انتخابات کے لیے حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے آئندہ بجٹ میں کلسٹر اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس پر ریاستی بی جے پی قیادت کو بھی ردعمل کا اظہار کرنے پر زور دیا ۔ تلنگانہ کی ترقی میں حصہ داری نبھانے کا مشورہ دیا ۔ تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے پر خاموش نہ رہنے کا مرکز کو انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بافندوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا ۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو تعاون کرنے پر زور دیا ۔ پی ایم مترا اسکیم میں شامل کرتے ہوئے 1000 کروڑ روپئے منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بافندوں کو با اختیار بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت مثبت اقدامات کررہی ہے ۔ سال 2016-17 سے بافندوں کے قرض معاف کئے جارہے ہیں ۔ بتکماں ساڑیاں ، اسکولس کے طلبہ کے یونیفارمس علاوہ دوسرے سرکاری آڈرس دئیے جارہے ہیں ۔۔ ن