ریاست میں ڈی ایس پیز کے تبادلے ‘ احکام جاری

   

حیدرآبا د : 8مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ڈی ایس پیز کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر جنیندر نے احکامات جاری کردیئے ۔ پی پرشانت ریڈی کا سائبر سیکورٹی سے اے سی پی قاضی پیٹ ، شنکر ریڈی کا سدی پیٹ انٹلیجنس سے اے سی پی میڑچل ، بی سرینواس ریڈی کا میڑچل سے ڈی جی آفس ، وی سریکانت گوڑ ایس او ٹی رچہ کنڈہ سے شمس آباد ، بی رویندر ریڈی سی سی آر بی کھمم سے نرسم پیٹ ورنگل ، وی کرن کمار نرسم پیٹ سے ڈی جی آفس ، وائی ہریش کمار سی سی ایس حیدرآباد سے اے سی پی کاچیگوڑہ ، ایس سارنگا پاتی پولیس اکیڈیمی سے وائرا کھمم اور ایم اے رحمان کا وائرا سے ڈی جی آفس تبادلہ کرکے احکام جاری کردیئے گئے ۔ ع