ریاست میں 1.5 کروڑ سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ

   

حیدرآباد۔25۔مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کے تحت تاحال 1.5 کروڑ افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوچکا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ 21.66 لاکھ افراد میں ریڈنگ گلاسیس تقسیم کی گئیں جبکہ 1741782 افراد میں بینائی کے نقائص کا پتہ چلاکردرکار عینکیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ 18 جنوری سے 15261763 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 75 فیصد میں بینائی سے متعلق کوئی عارضہ نہیں تھا ۔ ضلع کلکٹرس اور محکمہ صحت نے کی نگرانی میں دیہاتوں کی سطح پر معائنہ کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔ر