58,350 مکانات کی تعمیر آخری مراحل میں ، تاحال 11,614.95 کروڑ روپئے کے مصارف
حیدرآباد ۔ 23 نومبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر ہاؤزنگ وی پرشانت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں 1,29,528 ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر ہوگئے ہیں جنہیں بہت جلد مستحق افراد میں تقسیم کردیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ ہاؤزنگ کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ، جس پر وزیر ہاؤزنگ وی پرشانت ریڈی نے آج منسٹرس کوارٹرس میں محکمہ ہاؤزنگ کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات کا جائزہ لیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وی پرشانت ریڈی نے کہا کہ غریب عوام کی عزت و نفس کو بلند کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میں 2,91,057 لاکھ مکانات کی تعمیر پر 19,328.32 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے جن میں 2,28,529 مکانات کی تعمیرات کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ 2,28,529 مکانات تعمیر ہوگئے ہیں ، 58,350 مکانات کی تعمیرات آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ماباقی 40,651 مکانات کی تعمیر مختلف مراحل میں ہیں ۔ تاحال حکومت نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات پر 11,614.95 کروڑ روپئے خرچ کیا ہے ۔ ریاست کے مختلف اسمبلی حلقوں میں ابھی تک ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرتے ہوئے اہل اور مستحق افراد میں تقسیم بھی کردیئے گئے ہیں جن مکانات کی تعمیر مکمل ہوگئیںاور جو مکانات کی تعمیرات آخری مراحل میں ہیں ان مکانات میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں تیزی پیدا کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور استفادہ کنندگان کے انتخاب میں شفافیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ ن