ریاست میں 16 تا 28 فروری دوبارہ ذات پات کا سروے

   

چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں جائزہ لیا ۔ ٹول فری نمبر کا اعلان
حیدرآباد 15 فروری : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے ایک بار پھر ریاست میں 16 تا 28 فروری تک ذات پات کا سروے کرانے کا فیصلہ کرکیتمام تیاریوں کو قطعیت دیدی ہے ۔ پہلے مرحلے کے سروے میں حصہ نہ لینے والوں کو ناموں اور تفصیلات کے اندراج کیلئے ایک اور موقع دیا گیا ہے ۔ ناموں کے اندراج کیلئے ٹول فری نمبر 040-21111111 دیا گیا ہے اس پر فون کرکے سروے میں حصہ لینے والے عملہ کو اطلاع دینے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی ۔ ذات پات کی مردم شماری کے تعلق سے مشورے اور تجاویز پیش کئے اور ٹول فری نمبر کا اعلان کیا ۔ آن لائن فارمس ڈاؤن لوڈ کرکے عوام کو اپنی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی موقع دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ منڈل پریشد آفس پہونچکر بھی عوام تفصیلات درج کرواسکتے ہیں ۔ گذشتہ سال 6 نومبر تا 25 دسمبر حکومت نے پہلے مرحلے کا ذات پات کا سروے کرایا تھا ۔ بی سی طبقات کی مردم شماری کیلئے یہ سروے کرایا گیا تھا ۔ حکومت نے اس کی تفصیلات جاری کی تھی اور کہا تھا کہ سروے میں 3 کروڑ 54 لاکھ سے زائد عوام نے تفصیلات درج کروائی ۔ یہ ریاست کی آبادی کا 96.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی وضاحت کردی کہ مزید 3.1 فیصد آبادی نے سروے میں حصہ نہیں لیا ۔ ان کیلئے دوبارہ 12 دن سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ 2