ریاست میں 2 اور 4 وہیلرس گاڑیوں کی خریدی میں زبردست اضافہ

   

Ferty9 Clinic


اپریل سے اکتوبر تک آٹوموبائیل انڈسٹری کو بھاری نقصان
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں گاڑیوں کی فروخت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی تھی لیکن اکتوبر سے 2 وہیلرس اور 4 وہیلرس گاڑیوں کی خریدی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں محض 1226 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں اور یہ تعداد بڑھ کر 76519 ہوچکی ہیں۔ کورونا وباء لاک ڈاؤن کے دوران آٹو موبائیل انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوا تھا۔ انڈسٹری سے وابستہ افرادکو یقینی نہیں تھا کہ 2020 ء کے اختتام تک صورتحال میں کوئی سدھار آئے گا لیکن اکتوبر اور نومبر میں گاڑیوںکی فروخت میں اضافہ سے انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینہ میں ریاست میں صرف تین 4 وہیلر گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں جبکہ اپریل 2019 ء میں یہ تعداد 10556 تھی۔ اپریل 2020 ء میں فروخت ہونے والی 2 وہیلر گاڑیوں کی تعداد 212 رہی جبکہ ایک سال قبل اپریل میں 68230 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جون میں گاڑیوں کی فروخت کا تیزی سے آغاز ہوا اور ایک مہینہ میں 2 وہیلر گاڑیوں کی تعداد بڑھ کر 30359 ہوچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران معاشی سرگرمیوں میں کمی کا اثر آٹو موبائیل انڈسٹری پر پڑا۔