جگتیال۔ ریاست تلنگانہ میں 2 کروڑ افراد کی کامیابی کے ساتھ کوویڈ کی ٹیکہ اندازی کی تکمیل کے موقع پردفتر ضلع کلکٹر میں کے میٹنگ ہال میں ضلع کلکٹرجی روی نے ضلع پریشد چیر پرسن دوا وسنتا،ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ارونا سری کے ہمراہ کیک کاٹ کر مسرت کا اظہار کیا۔ محکمہ صحت کے ضلعی عہدیدار نے بتلایا کہ ضلع جگتیال میں تقریبا َ َ6 لاکھ50 ہزار افراد کی ٹیکہ اندازی کے ہدف کو پہلے مرحلہ کے تحت 2 لاکھ 78 ہزار 506 افراد میں ،دوسرے مرحلے کے تحت 1 لاکھ 11 ہزار 225 افراد میں ٹیکہ اندازی کی گئی۔
