۔ 32.54 کروڑ روپے کی اجرائی، نعشوں کی منتقلی کیلئے 16 گاڑیوں کا اضافہ
حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) ریاست کے مردہ خانوں کو عصری تقاضوں سے لیس کرنے کے لئے حکومت نے 32.54 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ ریاست میں جملہ 113 مردہ خانے ہیں۔ ان میں ضرورت کے مطابق عصری آلات ، فریزرس، اضافی رومس تعمیر کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ حکومت نے نعشوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام سہولتوں اور امکانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے 61 ہاسپٹلس میں مردہ خانے ہیں ان میں 10 ٹیچنگ ہاسپٹلس کے مردہ خانوں کو عصری سہولتوں سے لیس کرنے کے لئے 112 کروڑ روپے اور تلنگانہ ویدیا ویدھنا پریشد کے حدود میں واقع 51 ہاسپٹلس کے مردہ خانوں کو عصری سہولتوں سے لیس کرنے کے لئے 21.42 کروڑ روپے حکومت نے مختص کئے ہیں۔ حیدرآباد میں عثمانیہ ہاسپٹل، فیور ہاسپٹل، چیسٹ ہاسپٹل کے علاوہ محبوب نگر، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، سدی پیٹ، نظام آباد، ورنگل، عادل آباد کے ٹیچنگ ہاسپٹلس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل ماہرین فارنسک صرف میڈیکل کالجس میں ہوا کرتے تھے۔ حکومت نے تمام مردہ خانوں میں ماہرین فارنسک کی خدمات کو یقینی بنانے کے لئے 102 فارنسک ماہرین کی جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ ان میں 63 سیول اسسٹنٹ سرجنس، 20 ڈی سی ایس اور 19 سی ایس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ دواخانوں میں انتقال کر جانے والوں کی نعشوں کو منتقل کرنے کے لئے 50 گاڑیاں تھی اس میں مزید 16 گاڑیوں کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ن