حیدرآباد۔ 4 مئی (پریس نوٹ) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے چند اضلاع میں آئندہ 4 دن کے لئے زرد الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے۔ بعض اضلاع میں 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ جن اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں حیدرآباد، رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی بھی شامل ہیں۔