چیف منسٹر کے سی آر سنگاریڈی میں بہت جلد میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آئندہ ایک ہفتہ 10 دن میں سنگاریڈی اور سدا سیو پیٹ بلدیات کے لیے 50 کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ کے ٹی آر نے آج سنگاریڈی میونسپلٹی میں انٹگریٹیڈ ویج اور نان ویج مارکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی ، بی بی پاٹل کے علاوہ ارکان اسمبلی جگاریڈی ، کرانتی کرن بھوپال ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ماضی میں میونسپل مزدوروں کو تنخواہیں ادا کرنے کے موقف میں نہیں تھے ۔ کے سی آر چیف منسٹر بننے کے بعد پٹنہ اور پلے پرگتی پروگرامس کے تحت فنڈز جاری کرتے ہوئے صفائی کرمچاریوں کو ہر ماہ پابندی سے تنخواہیں ادا کی جارہی ہے ۔ ماضی میں کم تنخواہوں سے مزدور پریشان تھے ۔ آج ریاست میں صفائی کرمچاریوں کو ماہانہ 12 ہزار روپئے تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں ۔ پٹنہ پرگتی کے تحت شہر سنگاریڈی کو ہر ماہ 15 کروڑ 30 لاکھ سدا سیو پیٹ کو 7 کروڑ 95 لاکھ ظہیر آباد کو 16 کروڑ 9 لاکھ روپئے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کے 6 میونسپلٹیز کو ابھی تک 66 کروڑ 12 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ ریاست میں پٹنہ پروگرام کے آغاز سے اب تک 142 میونسپلٹیز کو 3041 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ سنگاریڈی میں انٹگریٹیڈ ویج اور نان ویج مارکٹ 2 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی جارہی ہے ۔ جس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ 6 کروڑ 72 لاکھ روپئے کے مصارف سے یہ مارکٹ تعمیر کی جارہی ہے ۔ 142 میونسپلٹیز میں 500 کروڑ روپئے کے مصارف سے عصری ویج و نان ویج مارکٹس تعمیر کی جارہی ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ چیف منسٹر ارکان اسمبلی سے کبھی امتیاز نہیں کرتے اسمبلی حلقہ سنگاریڈی میں 550 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایک میڈیکل اور ایک نرسنگ کالج منظور کیا گیا ۔ جگاریڈی نے میڈیکل کالج کا مطالبہ کیا جس کو فوری منظور کیا گیا ۔ بہت جلد میڈیکل کالج کا چیف منسٹر سنگ بنیاد رکھیں گے ۔۔ ن