ریاض۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عربیہ اوراسرائیل اتحادی ہوسکتے ہیں

,

   

Ferty9 Clinic

امریکی میگزین دی اٹلانٹک سے بات کرتے ہوئے ولی عہد نے کہاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی حل ہونے کی انہیں امید ہے


سعودی عربیہ کے غیرمعلنہ حکمران نے کہاکہ مملکت اسرائیل کو دشمن کے بجائے اہم ساتھی سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تاہم بعض معاملات کا مذکورہ ممالک کے دوست بننے سے قبل حل ضروری ہے۔

یہا ں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020میں بحرین او رمتحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے اسرائیل کے ساتھ تعلقاب بحال کرلئے ہیں۔

مصر او راردن کی جانب سے تعلقات استوار کرنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے والے یہ تیسرا اور چوتھا ملک بنا ہے۔

حالانکہ سعودی عربیہ اس بات پر قائم ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا ہے تب تک اسرائیل سے تعلق بحال نہیں کریں گے‘ مذکورہ ولی عہد کا اس ملک کے نرم گوشہ ہے کیونکہ حال ہی میں مملکت نے اسرائیل کے کمرشل پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔


جو بائیڈن ان کے متعلق کیاسونچتے ہیں اس پر ولی عہد کا کہنا ہے کہ”مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا“۔

ولی عہد سے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عربیہ سے امریکہ کے خراب ہونے والے تعلقات اور ان کے متعلق امریکی صدر جو بائیڈ ن رائے پر اس اے اثرات کے متعلق پوچھا گیاتھا۔

انہوں نے دی اٹلانٹک کو بتایاکہ”بڑی آسان بات یہ ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہیں امریکیوں کے مفادات کے متعلق سونچنا چاہئے“