ریاض۔ سعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل جبیر نے ریاض میں پرتگال کے نئے تعینات ہونے والے سفیر نونو ماتیاس کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن موسیٰ الانقری بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے پرتگالی سفیر کے ساتھ باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل عادل جبیر نے الجزائر کے سفیر محمد علی بوغازی سے بھی ملاقات کی تھی۔