ریاض۔ یمن میں جاری کشیدگی میں شامل سعودی کے زیرقیادت اتحادیوں نے کہاکہ اس نے مملکت کی درالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے فضائی حملے کو تباہ کردیاہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں مذکورہ اتحادیوں نے کہاکہ انہوں نے ”میزائیل یا ڈرون حملے“ کو روکا ہے۔
ایک دن پہلے مذکورہ اتحادیوں نے جنوبی سرخ سمندر میں بم سے لیز کشتی کے حملے کو روکا تھا اور سعودی عربیہ کی طرف کئے گئے بم پر مشتمل ڈرون کا بھی مار گرایاتھا۔
ان حملوں میں کو میزائل اوڈرون حملوں کا سلسلہ ہے جس کے ذریعہ سعودی عربیہ کے مختلف علاقوں بالخصوص سرحدیوں شہروں کونشانہ بنایاگیاتھا۔ ان میں سے بیشتر حملوں کو اپنا نشانے تک پہنچانے سے قبل ہی ناکام بنادیاگیاہے۔
مارچ میں اس اتحاد کو یمنی صدر عبدالربو منصوی ہادی کی حکومت کی حمایت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کی شروعات کو چھ سال مکمل ہوجائیں گے