ریاض کی ہوٹلوںمیں بکنگ کا نیا ریکارڈ

   

ریاض (کے این واصف) : سعودی عرب میں جب سے سیاحت کی ترقی کے لئے ویزٹ اور سیاحتی ویزون کے اجرا میں اضافہ اور آسانیاں پیدا کی گئی ہیں تب سے مملکت میں عموماْ اور ریاض شہر میں خصوصاْ سیاحوں کی آمد میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں ہوٹل مینجمنٹ سے متعلق تجزیہ کرنے والی گلوبل ہاسپیٹیلٹی فرم ’’سمتھ ٹریول ریسرچ‘‘ کا کہنا ہیکہ ریاض میں ہوٹل انڈسٹری کی بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اکتوبر میں کمروں کی بکنگ مارچ 2022 کے بعد بھی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔سمتھ ٹریول ریسرچ کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق ریاض میں گزشتہ ماہ ہوٹلوں کی دستیابی کی شرح 72.3 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ہوٹل آپریٹرز کو 771.24 کے یومیہ اوسط نرخوں کا حوالہ دینے کی اجازت دی گئی۔ ریاض میں ہوٹل کے کمرے نسبتاً زیادہ یومیہ ٹیرف پر رہے اس سے ہوٹلوں ایڈمنسٹریشنز کو فی کمرہ 557.28 بہتر آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملی جو مئی 2011 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔