حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ میں آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل کی سماعت کل 19 جنوری کو مقرر ہے۔ عوامی مقامات اور سڑکوں پر سیاسی پارٹیوں کی ریالیوں اور جلسوں پر امتناع عائد کرتے ہوئے حکومت نے جی او نمبر(1) جاری کیا تھا۔ اپوزیشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں جی او کو چیلنج کیا گیا جس پر ہائی کورٹ نے 23 جنوری تک جی او پر عمل آوری معطل کردی۔ آندھرا پردیش حکومت نے جی او پر ہائی کورٹ کے حکم التواء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ سرکاری وکیل نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ ہنگامی طور پر اس معاملہ کی سماعت کی جائے۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں بنچ نے جمعرات کے دن سماعت سے اتفاق کیا ہے۔ر