ریالیوں کے اخراجات کے فنڈ کسانوں کیفلاح و بہبود کیلئے استعمال کیے جائیں:ہیمنت پاٹل

   

Ferty9 Clinic

پونے: انڈیا اگنیسٹ کرپشن کے قومی صدر ہیمنت پاٹل نے منگل کو کہا کہ اگر مہاراشٹرا میں تمام سیاسی پارٹیوں کی ریلیوں پر ہونے والے خرچ کا پیسہ کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے تو کسانوں کی خودکشی کے واقعات بند ہوجائیں گے ۔ ہیمنت پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی، شیو سینا، کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ایم این ایس سمیت تمام سیاسی پارٹیاں مختلف اضلاع کے کئی علاقوں میں عوامی ریلیاں نکالتی ہیں اور ریالیوں کے شرکاء کو خوش رکھنے کیلئے ایک دوسرے پر حملے کرتی ہیں۔ اگر یہی رقم کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائے تو کسانوں کی خودکشی کی تعداد میں کمی آجائے گی۔انہوں نے مہاراشٹرا کے لیڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے عام لوگوں کے مسائل حل کریں اور پھر سیاست کریں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہت سے عام شہری آج بھی سارا دن تحصیلدار، کلکٹریٹ آفس میں اپنے کام کروانے کیلئے بیٹھے رہتے ہیں، لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہیکہ جب تک وہ پیسے نہیں دیتے افسران ان کا کام نہیں کرتے ہیں۔