ممبئی: آج انسداد منشیات اسکواڈ کی ایک خصوصی عدالت نے ، سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار بالی ووڈ اداکارہ اور سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل جمعہ 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں آج جج جی۔این۔گؤرو نے فریقین کے بیانات سنے اور 16 صفحات پر مشتمل ریاچکرورتی کے اقبالیہ بیان اور انسداد منشیات اسکواڈ کی جانب سے 3 دنوں تک کی گئی تحقیقات کی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔