ریتی باؤلی میں سرقہ کی سنگین واردات 35 لاکھ روپئے چھین لئے گئے

   

حیدرآباد 31 اگست ( سیاست نیوز ) : مہدی پٹنم ریتی باولی میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی دو نامعلوم افراد نے ایک شخص کے قبضہ سے 35 لاکھ روپئے چھین لیے ۔ رات تقریبا 12 بجے یہ واردات پلر نمبر 28 کے علاقہ میں ایک پان شاپ پر پیش آئی ۔ اطلاع پر پولیس عہدیدار مقام واردات پر پہونچے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ سریکانت نامی شخص کے قبضہ سے پیسوں کا بیاگ چھین لیا گیا ۔سریکانت ایک جیولری دوکان میں کام کرتا ہے جو روزانہ کی طرح کل رات دوکان کا کلکشن لے کر جارہا تھا ۔ اس نے پان کیلئے گاڑی روکی اور پان خریدنے کے دوران دو نامعلوم افراد آئے اور سریکانت کے قبضہ سے بیاگ چھین کر فرار ہوگئے جو ہلمیٹ پہنے ہوئے تھے جس کے سبب ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کردی ہے اور جیویلری شاپ میں سریکانت کے ساتھیوں سے بھی پوچھ تاچھ کا فیصلہ کرلیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دوکان کا کوئی ملازم سارقوں سے ملا ہوسکتا ہے ۔۔ ع