ریتی کی غیر قانونی نکاسی و منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد: ریتی کی غیر قانونی نکاسی اور منتقلی کے ایک بڑے ریاکٹ کو رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے 19 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 13 ٹپر گاڑیوں ، ایک ہٹاچی اور 12موبائیل فون ضبط کرلئے ۔ ایک اطلاع پر اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے جوریہ نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں کماٹی پلی میں دھاوا کیا ۔ یہ افراد سرکاری اراضی سے ریتی کی غیر قانونی طور پر نکاسی کرتے ہوئے ریتی کو فروخت کر رہے تھے اور راست سرکاری دفتر آنے کی آمدنی پر ڈاکہ ڈال رہے تھے۔ ایس او ٹی نے کارروائی کے دوران 43 تروینی یادو جو اصل سرغنہ بتایا گیا ہے ، ہمراہ غلام شاہ نور بابا 34 سال ، 40 سالہ سوامی رمیش، 40 سالہ ٹی کمار ، 36 سالہ انجنیلو ، 50 سالہ ایم ویریا، 23 سالہ بی لکشمن ، 27 سالہ محمد جہانگیر، 30 سالہ ڈی ملیش 20 سالہ شیوراج سنگھ، 20 سالہ جی ملیش ، 28 سالہ ادریس، 27 سالہ ڈگمبر، 40 سالہ کنڈی بابو، 23 سالہ ایم سنتوش، 22 سالہ ڈی شانتا کمار ، 27 سالہ ایم مکیش یادو اور 35 سالہ ٹی ملیش ساکنان میڑچل ڈسٹرکٹ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ٹولی سرکاری ارا ضی سے ریتی کی غیر قانونی نکاسی کرتے ہوئے ایک ہزار روپئے فی ٹن 20 ہزار روپئے لاری کے حساب سے فروخت کر رہے تھے اور صبح 5 بجے سے قبل اپنا کام کرلیا کرتے تھے اور گزشتہ 6 ماہ سے ان کا یہ غیر قانونی کاروبار جاری رکھا۔ پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔