ریت فنکار سدرشن پٹنائک نے بیڈن اور ہیرس کا 25فٹ طویل مجسمہ تیار کیا

,

   

ریتکے فنکار سدرشن پٹنائک نے اتوارکے روز امریکہ صدر منتخب جوبیڈن اور منتخب نائب صدر کملاہیرس کو ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے 25طویل ریت کا مجسمہ تیار کیا۔بیڈن او رہیرس نے امریکی صدراتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے شاندار جیت حاصل کی ہے

۔پٹنائک نے اے این ائی کو بتایاکہ”یہ 25فٹ لمبا مجسمہ ہے جس کی تیاری میں 10ٹن ریت لگی ہے‘ میں نے اس کی تشکیل نومنتخبہ امریکی صدر جوبیڈن اور نائب صدر کملاہیرس کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے تیار کیاہے“۔

مذکورہ ریت فنکار نے کہاکہ اڈیشہ کے پوری کے ساحل پر اس مجسمہ کی تیاری کے لئے انہیں چھ گھنٹے لگے ہیں۔ پٹنائک نے کہاکہ ”اس بات کی ہمیں خوشی ہے کہ پہلی مرتبہ ایک ہندوستانی نژادعورت نائب صدر کے عہدے پر فائزہوئی ہے۔میں کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا“۔

پٹنائک کے6نومبر کے روز امریکی انتخابات کے قطعی فیصلے کے متعلق منظر کروڑہا لوگوں کی جذبات کی اپنی ریت کی فنکاری کے ذریعہ عکاسی کی ہے۔ بیڈن نے ٹرمپ کوشکست دے کرامریکہ کے 46ویں صدر بنے ہیں۔

امریکی کی تاریخ میں سے زیادہ عمر کے صدر کے طورپر 78سالہ بیڈن کا انتخاب عمل میں آیاہے۔

وائٹ ہاوز کے لئے اپنی تیسری پہل میں جیت حاصل کرنے والے بیڈن سینٹر کے حیثیت سے چار دہوں سے واشنگٹن میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ ایک مرتبہ نائب صدر بھی رہے ہیں انہوں نے 74ملین سے زائد ووٹ لئے جوٹرمپ سے تین ملین زیادہ اور اب تک کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدر بھی بنے ہیں۔ سیاہ امریکی اورایشیائی امریکی کے طورپر امریکہ کے نائب صدر بننے والی پہلی عورت بھی کملا ہیرس بنی ہیں۔