حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر جے سنیہجا کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفس سکندرآباد میں 20 جنوری ہفتہ کو پاسپورٹ عدالت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ایسے درخواست گذار جن کی درخواستیں مختلف وجوہات کے سبب زیر التواء ہیں وہ صبح 10 تا دوپہر 12:30 بجے تمام ضروری اوریجنل دستاویزات اور سیلف اٹیسٹیڈ کاپیوں کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں۔ پاسپورٹ کی اجرائی اور دیگر امور کے سلسلہ میں زیر التواء درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے پاسپورٹ عدالت کا اہتمام کیا ہے۔1