’ریحانہ مریم نور‘ کانس میں پیش کی گئی پہلی بنگلہ دیشی فلم

   

نئی دہلی: بنگلہ زبان کی فلم ‘ریحانہ مریم نور’ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانس’ میں پیش کی جانے والی پہلی بنگلہ دیشی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگلہ دیشی ہدایت کار عبداللہ محمد سعد کی فلم ‘ریحانہ مریم نور’ نے گذشتہ روز اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ کانس میں دکھائی جانے والی بنگلہ دیش کی پہلی فلم بن گئی۔ ہدایت کار سعد کی دوسری فلم ورلڈ سنیما میں نئے ہنر کا جشن منانے کے لیے متعین ‘اَن سَرٹین ریگارڈ’ کٹیگری کا حصہ تھی۔ فیسٹیول کے دوسرے دن اس کا ورلڈ پریمیئر کیا۔ بنگلہ دیش-سنگاپور کے تعاون سے بننے والی 107 منٹ کی یہ فلم ایک میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ریحانہ مریم نور کی کہانی بیان کرتی ہے جنھیں ایک سینیئر فکلٹی ممبر کے ذریعے کیے گئے جنسی زیادتی کا انکشاف کرنے کے بعد ادارے سے لڑنا پڑتا ہے ۔ عالمی سطح پر ‘می ٹو’ تحریک کے آغاز کے کئی برس پہلے گذشتہ دہائی کے وسط کے وقت کی کہانی بیاں کرتی یہ فلم بر صغیر میں موجود سخت جنسی ناانصافی اور عدم برابری کو اجاگر کرتی ہے ۔