ریسلر سارہ کا بہ عمر 30 سال انتقال

   


نیویارک: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (WWE) کی سابقہ ریسلر سارہ لی کا 30 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ 2015 میں ریالٹی ٹی وی سیریز کی فاتح سارہ کی والدہ نے فیس بک پوسٹ میں بیٹی کی موت کی اطلاع دی لیکن اس موت کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ سارہ کی موت کی خبر پر ریسلنگ کی دنیا حیران ہے۔ سابقہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے ریٹائرمنٹ کے بعد 2017 میں ریسلر ویسٹن بلیک سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔