حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے علاقوں پرشانتی نگر، ونستھلی ہلز اور ونستھلی پورم کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلس و ہاسٹل میں فوڈ سیفٹی حکام نے دھاوے کرتے ہوئے نوٹس جاری کی۔ تفصیلات کے بموجب ہوٹلس، مٹھائی کی دکانوں میں مناسب صحت کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں اور نہ ہی پیاکنگ کی تاریخ کی میعاد ختم ہونے پر انھیں دکانات سے ہٹایا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کی صحت پر کافی اثر ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں مٹھائی کی دکان میں چاٹ میں کیڑے نکلے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوڈ سیفٹی حکام نے مختلف ہوٹلس وغیرہ پر دھاوے کرتے ہوئے انھیں نوٹس جاری کی۔ ش