ریسیڈینشل پی جی ٹی،درخواستوں کی آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی (سیاست نیوم) ریسیڈینشل اسکولس میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (پی جی ٹی ) جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواست داخل کرنے کی 24 مئی آخری تاریخ ہے۔ تلنگانہ ریسیڈینشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس ریکروٹمنٹ بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ تاحال پی جی ٹی کی جائیدادوں کیلئے 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی‘ میناریٹی اور جنرل ریسیڈنشل تعلیمی اداروں میں 1276 پی جی ٹی اسکول لائبریرین کی 434 اسکول فزیکل ڈائرکٹر کی 275 آرٹ اینڈ کرافٹ کی 226 میوزک ٹیچرس کی 124 جائیدادوں پر تقررات کیلئے گزشتہ ماہ 24 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ ر
ریسیڈنشل تعلیمی اداروں کی 9231 جائیدادوں کیلئے دو لاکھ سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ جونیئر لکچررس کی جائیدادوں کیلئے 48,893 ڈگری لکچررس کی جائیدادوں کیلئے 7984 جملہ 56,877 درخواستیں وصول ہوئے ہیں ، اس کے پی ڈی ل، لائبریرین ، ٹی جی ٹی جائیدادوں کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئے ہیں۔ن