ریلائنس اور آرامکو کے درمیان بات چیت جاری

,

   

ریاض ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی کے وزیر تیل خالد الفلیح نے بتایاکہ سعودی کی سرکاری آرامکو کمپنی کی ریلائنس کے ساتھ اس کے (ریلائنس) ریفائنری کاروبار میں حصص کے لئے بات چیت کا سلسلہ مسدود نہیں ہوا ہے بلکہ ہنوز جاری ہے۔ مکیش امبانی کی ملکیت ریلائنس گجرات کے جام نگر میں دنیا کے سب سے بڑے ریفائننگ کامپلکس کو آپریٹ کرتی ہے۔ الفلیح نے کہاکہ ریلائنس اور آرامکو کے درمیان خیرسگالی اور نیک خواہشات کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔