نئی دہلی: ریلائنس جیو اپنے ایئر فائیبر صارفین کیلئے نیا ’فریڈم آفر‘ لیکر آیا ہے ۔ آفر کے تحت نئے جیو ایئر فائیبر صارفین کا انسٹا لیشن صفر کر دیا گیا ہے ۔یعنی 15 اگست تک جیو ایئر فائیبر کنکشن ایکٹیویٹ کرانے پر جیو ایئر فائیبر صارفین کو کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔ آفر کا فائدہ 26 جولائی سے 15 اگست کے درمیان ایکٹیویٹ ہونے والے تمام کنکشن پر دیا جائے گا۔انسٹالیشن فیس میں چھوٹ 3 مہینے ، 6 اور 12 مہینے والے تمام ایئر فائیبر پلانس پر دستیاب ہے ۔ صارفین کے لیے فریڈم آفر کچھ اس طرح سے کام کرے گا۔ 3مہینے کا آل اِن ون ایئر فائبر پلان لینے پر صارفین کو 2121 روپے ٹیرک کے اور 1000 روپے انسٹالیشن چارج کے طور پر چکانے ہوتے تھے یعنی کل 3121 روپے میں کنیکشن لگتا تھا ۔ فریڈم آفر میں صرف 2121 روپے میں کنیکشن لگ جائے گا۔ اس طرح فریڈم آفر کے تحت صارفین کو کل 30فیصد کا فائدہ ملے گا۔