’ریلائنس جیو‘ کے خالص نفع میں 65% اضافہ

   

نئی دہلی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیلیکام آپریٹر ’ریلائنس جیو‘ نے آج رپورٹ دی کہ ڈسمبر 2018ء کے سہ ماہی کے دوران کمپنی کو خالص نفع میں 65 فیصد اضافے کے ساتھ 831 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر کسٹمرس کی تعداد میں اضافے کے سبب ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 504 کروڑ روپئے کا خالص نفع ریکارڈ کیا تھا۔