ریلائینس جیو کے 370 ملین صارفین

   

ممبئی ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائینس جیو کے صارفین میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ اس وقت صارفین کی تعداد 370 ملین تک پہونچ گئی ہے ۔ /31 ڈسمبر کے اختتام تک جیو کی کارکردگی کا ڈاٹا جاری کیا گیا ۔ 3 ماہ کے اندر ہی اس کے صارفین کی تعداد 14.8 ملین ہوگئی ۔ ریلائینس کو بھاری مالیہ بھی وصول ہورہا ہے۔