حیدرآباد۔ سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے ریلویز کو خانگیانے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ کورونا بحران کے دوران حکومت کے اس طرح کے فیصلے عوامی مفادات کے مغائر ہیں۔ مرکزی حکومت ٹرینوں کو بھی اب غریب عوام سے دور کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ ایسے اقدامات سے عوام پر بوجھ میںاضافہ کیا جا رہا ہے ۔