ریلویز کے حالیہ حادثات میں سازشی پہلومرکزی وزیر رونیت سنگھ کا انکشاف

   

حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر ریلویز رونیت سنگھ نے کہا کہ ملک میں حالیہ ریلوے حادثات کی تحقیقات میں زیادہ تر سازشوں کا پتہ چلا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ریلوے حادثات کی تحقیقات میں بعض سنگین معاملات منظرعام پر آئے جن میں سازشی پہلو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے تیسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونے سے ناراض بعض عناصر نے ریلویز کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حادثات میں سازشی پہلو منظرعام پر آئے ہیں۔1