ریلوے آفیسر نے مائیگرینٹس پر بسکٹ پھینکے، بدکلامی کی

,

   

لکھنؤ ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے فیروزآباد میں ریلوے کے سینئر آفیسر کو معطل کردیا گیا جس نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ خصوصی ٹرین کے مائیگرینٹ پاسنجرس کو بسکٹ پھینکے اور گالی گلوچ کی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو 3 منٹ کا ہے جس میں دکھایا گیا کہ بعض ریلوے ملازمین مغربی اترپردیش کے فیروزآباد میں ایک ریلوے اسٹیشن پر بسکٹ کے پیاکٹ تقسیم کررہے ہیں۔ چیف انسپکٹر آف ٹکٹ ڈی کے ڈکشٹ ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔ وائرل فوٹیج میں دکھایا گیا کہ یہ عملہ شرامک اسپیشل ٹرین کے مسافرین پر بسکٹس پھینک رہا ہے۔ عملہ نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔