سکندرآباد کے بعد نامپلی ریلوے اسٹیشن کو منہدم کرنے کی تیاری
حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں انڈین ریلویز نے ریلوے اسٹیشنوں کو جدیدٹکنالوجی سے لیس اسٹیشن بنانے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو منہدم کرنے کے بعد اب انڈین ریلویزنے نامپلی ریلوے اسٹیشن کو اگلے چند مہینوںمیں منہدم کرنے کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اسٹیشن کی شناخت امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت دوبارہ ترقی کے لئے کی گئی ہے ۔ اب گریڈنگ کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ جس کیلئے 309 کروڑ روپئے لاگت آنے کی امید کی جارہی ہے۔ ریلوے کے ایک سینئیر اہلکار نے بتایا کہ مرکزی عمارت خستہ حالت میں ہے اور اس کی چھت متعدد بار اکھڑ رہی تھی جو مسافرین کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ اس ریلوے اسٹیشن میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد زائرین کی آمد و رفت ہوتی ہے ۔ جدید کاری کے کام کی تکمیل کے ذریعہ زائرین کو تمام جدید سہولیات مہیا کئے جائیں گے ۔ اس تاریخی عمارت کو 1907 میں میر عثمان علی خان نے تعمیر کیا تھا ۔ اس تاریخی اسٹیشن کو مسمار کرکے جدید ٹکنالوجی سے لیز اسٹیشن بنایا جارہا ہے ۔ ع