ریلوے ملازم کی حاضر دماغی کے سبب بڑا حادثہ ٹل گیا

   

دیگلور:/19 جولائی 🙁 سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مانوت ریلوے اسٹیشن سے سیلو اسٹیشن کے درمیان ریلوے پٹری ٹوٹ جانے کے سبب ریلوے ملازم کی حاضر دماغی کے باعث دھرم آباد تا منماڑ مراٹھواڑہ ایکسپریس ٹرین جو ناندیڑ اسٹیشن سے صبح ساڑھے چھ بجے روانہ ہوتی ہے سیلو کے درمیان جگہ پر ہی روک دی گئی۔جس کے سبب بہت بڑا حادثہ ٹل گیا۔یہ واردات چہارشنبہ 19 جولائی کی صبح ہوئی۔مانوت تا سیلو ریلوے اسٹیشن کے درمیان ڈھینگڑی پیمپڑ گاؤں سے گزرنے والی مراٹھوڑا ایکسپریس چہارشنبہ 19 جولائی کی صبح سات سے آٹھ بجے کے درمیان یہ واردات پیش آئی۔ریلوے ملازم نے فوری سرخ جھنڈی بتانے کے سبب ریلوے ڈرائیور نے فوری اسی جگہ پر گاڑی کو روک دیا۔بعدازاں ریلوے پٹری درست کرنے کے بعد اس ریلوے کو روانہ کیا گیا۔ اس طرح سے تین تا چار گھنٹے دونوں رخ حیدرآباد دکن و اورنگ آباد کی ریل گاڑیاں لیٹ روانہ ہوئیں۔ ریل گاڑی کے اس طرح اچانک بریک لگا دینے پر کسی مسافر کو بھی کسی قسم کی چوٹ وغیرہ نہیں پہنچی ایسی اطلاع ریلوے حکام نے دی ہے۔۔ یہاں پر یہ ذکر ضروری ہوگا کہ ناندیڑ تا منماڑ کے درمیان ریلوے پٹری دور حضور نظام کے زمانے کے ہونے کے سبب کافی بوسیدہ ہو گئی ہیں اور آئے دن مسلسل بارش کے سبب بھی ان پٹریوں پر کافی زنگ آگیا ہے۔ جس کے باعث محکمہ ریلوے کے اعلٰی حکام اس جانب توجہ دینا ضروری قرار پاتا ہے۔