ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران کسان ہلاک

   

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے بموجب پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک کاشتکار ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ سرینواس ریڈی متوطن ضلع نلگنڈہ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

گاڑی کی ٹکر سے تاجر ہلاک
حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) حیات نگر میں گاڑی کی ٹکر سے ایک تاجر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ جے منی کمار ساکن ونستھلی پورم کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اُسے ریڈیمکس گاڑی نے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ریڈیمکس گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ متوفی کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔