ایوان میں ‘وزارت ریلوے’ کے کام پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کا ہر عمل نفرت اور انتخابی سیاست پر مبنی ہے۔ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے ان پر عمل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں صرف دو وندے بھارت ٹرینیں شروع کی گئی ہیں اور حکومت نے اگلے بجٹ میں 400 وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ‘چار آنے کا چکن، بارہ آنے کا مسالہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ریلوے کی آمدنی میں مسلسل کمی آرہی ہے اور آپریشن کی لاگت بڑھ رہی ہے۔ اس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط ریل خدمات پر زور دیا جانا چاہیے۔ ریل کو بندرگاہوں، سڑکوں اور ہوائی اڈوں سے جوڑا جانا چاہیے۔