ریلوے 167 سال میں پہلی بار مسافرین کیلئے ساکت رہا

   

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انڈین ریلویز کے قیام کو جمعرات کو 167 سال ہوگئے اور اس طویل مدت میں پہلی مرتبہ اس کی ٹرینوں نے اس موقع پر مسافرین کی خدمت نہیں کی اور اس کے بجائے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب یارڈس میں ساکت کھڑی رہیں۔ 167 سال قبل آج ہی کے دن 1853ء میں ملک میں ممبئی سے تھانے کیلئے پہلی پیاسنجر ٹرین چلائی گئی تھی۔ 1974ء میں ہندوستانیوں کو پہلی مرتبہ ٹرینوں کے بغیر زندگی کا تجربہ ہوا تھا ۔ مئی 1974ء میں ریلوے کی ہڑتال کے دوران ٹرینیں نہیں چلائی گئی تھیں۔ تین ہفتے کی ہڑتال میںڈرائیورس ، اسٹیشن ماسٹرس اور دیگر نے حصہ لیا تھا۔