ریل مسافرین کیو آر کوڈ کے ذریعہ ٹکٹس خرید سکتے ہیں

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہا کہ ریل مسافرین اب جنرل بکنگ کاونٹرس پر کیو آر کوڈ سہولت کے ذریعہ ان ریزروڈ ٹکٹس خرید سکتے ہیں ۔ سکندرآباد ڈیویژن کے 14 اسٹیشنس سکندرآباد ، حیدرآباد ، قاضی پیٹ ، بیگم پیٹ ، ورنگل ، منچریال ، لنگم پلی ، ہائی ٹیک سٹی ، جیمس اسٹریٹ ، محبوب آباد ، بیلم پلی ، فتح نگر بریج ، سرپور کاغذ نگر اور وقار آباد اسٹیشنس پر اس کیش لیس معاملت کو شروع کیا گیا ہے ۔ ارون کمار جین ، جنرل منیجر ، ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اس ڈیجیٹل پے منٹ آپشن شروع کرنے پر کمرشیل اور ٹکنیکل اسٹاف کی کاوشوں کی ستائش کی ۔۔