حیدرآباد :۔ انڈین ریلویز نے اس کے نئے مسودہ نیشنل ریل پلان ( این آر پی ) میں کہا کہ 2051 تک ہندوستان میں کئی شہروں بشمول حیدرآباد کو بلیٹ ٹرینس کے راستے سے مربوط کیا جائے گا ۔ یہ بات نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمٹیڈ ( NHSRCL ) کی جانب سے ممبئی ۔ پونے ۔ حیدرآبادی بلیٹ ٹرین پراجکٹ کے لیے تفصیلی پراجکٹ رپورٹ (DPR) کی تیاری کے لیے جاری کئے گئے ۔ ٹنڈرس کے بعد کہی گئی ہے ۔ اس مسودہ این آر پی کا مقصد قبل ازیں تجویز کردہ ممبئی ۔ حیدرآباد لائن کو وسعت دیتے ہوئے حیدرآباد اور بنگلورو کے درمیان ایک کاریڈر کو فروغ دینا ہے ۔ یہ نیا کاریڈر ممبئی کو چینائی سے مربوط کرے گا اور شمالی ہند کے شہروں جیسے جموں ، امرتسر ، دہلی اور جئے پور کو حیدرآباد ، بنگلورو ، چینائی ، احمد آباد اور ممبئی سے قریب تر کرنے میں معاون ہوگا ۔ انڈین ریلویز کو امید ہے کہ اس ڈرافٹ این آر پی کو جنوری 2021 تک قطعیت دی جائے گی ۔ حیدرآباد اور بنگلورو کے درمیان کاریڈر کے علاوہ ریلوے بورڈ کے سی ای او ، وی کے یادو کی جانب سے جاری کئے گئے ۔ این آر پی میں ہندوستان کے نہایت الولعزم انفراسٹرکچر پروگرام کا بھی منصوبہ ہے جس کا مقصد ’ اسمارٹ سٹیز ‘ کے طور پر نئے صنعتی شہروں کو فروغ دینا ہے اور نیکسٹ جنریشن ٹکنالوجیز کو انفراسٹرکچر شعبہ میں لانا ہے ۔ این آر پی کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ اس کے نیشنل انڈسٹریل کاریڈر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ناگپور ۔ حیدرآباد (NHIC) ، اور دہلی ۔ ناگپور (DNIC) کو انڈسٹریل کاریڈرس کے طور پر فروغ دیا جائے ۔ یہ دو انڈسٹریل کاریڈر پراجکٹس ان 11 پراجکٹس میں ہیں جنہیں 2024-25 تک فروغ دیا جائے گا ۔ ان دو انڈسٹریل کاریڈرس کے علاوہ ڈرافٹ این آر پی میں شمال ۔ جنوب کے درمیان ، دہلی ۔ چینائی کے درمیان براہ اٹارسی ۔ ناگپور ۔ وجئے واڑہ ایک ڈیڈیکٹیڈ فریٹ کاریڈر (DFC) کے قیام پر بھی توجہ دی گئی ہے ۔۔
شہر تیزی کی راہ پر
