ریما سعودی عرب کار مقابلوں میں شرکت کریں گی

   

جدہ۔18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی ریما الجفالی الدرعیہ 22 اور23 نومبر کو ریاض میں ہونے والی کار ریس آئی پیس ای ٹرافی میں حصہ لیں گی۔ اس طرح وہ کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن جائیں گی۔ یہ ریس عالمی فارمولا ای چمپئن شپ کے چھٹے سیزن کے افتتاح کے ضمن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔اس زمرے میں صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ ریما الجفالی اس سے قبل برطانیہ میں فارمولا 4 چمپئن شپ میں شریک ہو چکی ہیں۔